بھارت کے معروف فلم میکر نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہمیشہ پاکستانی اسٹارز کو پرموٹ کیا، ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔
معروف پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری میں موجود ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں، بھارت اور پاکستان کے بیچ تنائو کی صورتحال میں ان پر پاکستانی نوازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم میکر اشوک پنڈت نے کہا کہ دلجیت ہمیشہ پاکستانی اسٹارز کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا
اشوک پنڈت نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پروڈیوسرز باڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ دلجیت دوسانجھ کو کاسٹ نہ کیا جائے۔
دلجیت کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد سے بھارتی پنجاب کے اداکار و گلوکار پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور انھیں سوشل میڈیا پر بھی انتہا پسند بھارتیوں کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/hania-aamir-diljit-dosanjh-sardaar-ji-3-song-featuring/