پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کار حادثے میں ڈیاگو جوتا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لیورپول اور پرتگال کے فارورڈ ڈیاگو جوتا 28 سال کی عمر میں شمال مغربی اسپی کے علاقے زمورا کے قریب کار حادثے میں انتقال کرگئے۔
یہ پڑھیں: لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار حادثے میں ڈیاگو جوتا کا چھوٹا بھائی 25 سالہ آندرے سلوا بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
رونالڈو نے ایکس پر جوتا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا ظہار کیا ہے۔
Não faz sentido. Ainda agora estávamos juntos na Seleção, ainda agora tinhas casado. À tua familia, à tua mulher e aos teus filhos, envio os meus sentimentos e desejo-lhes toda a força do mundo. Sei que estarás sempre com eles. Descansem em Paz, Diogo e André. Vamos todos sentir… pic.twitter.com/H1qSTvPoQs
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) July 3, 2025
انہوں نے لکھا کہ ’سب بے معنی لگتا ہے، ابھی ہم قومی ٹیم میں اکٹھے تھے، ابھی آپ کی شادی ہوئی تھی، آپ کے خاندان، بیوی اور بچوں کے لیے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے لیے دنیا کی تمام طاقتوں کی خواہش رکھتا ہوں۔‘
رونالڈو نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے، ڈیاگو اور آندرے ہم سب آپ کو یاد کریں گے۔‘