خناق کی بیماری سے متعلق ایڈوائزری جاری

قومی ادارے صحت نے خناق کی روک تھام کیلیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق سردیوں میں خناق کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے  پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خناق مریض کو چھونے، کھانسنے اور چھینکنےسےپھیلتا ہے لہذا والدین اپنے بچوں کوشیڈول کےمطابق ویکسین لگوائیں۔

ڈاکٹر ندیم جان نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت، متعلقہ حکام خناق  کےبارے  میں پیشگی اقدامات کریں۔