پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا ایجنٹ مافیا بے نقاب

اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

جس میں بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر کی پاکستان میں مجموعی تعداد 232 دنیا بھر میں 93 تک پہنچ گئی ، گزشتہ 17 سال میں 3.4 ملین سالانہ مجموعی 55 ملین پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ دو سال میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے سالانہ 6.7 ملین مجموعی 13 ملین پاسپورٹس جاری کیے گئے، گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 30 ہزار 318 اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سروسز فراہم کی گئیں۔

ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے رپورٹ میں کہنا تھا کہ ای پاسپورٹس سے منسلک ملک بھر کے پاسپورٹس پر ای گیٹس کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر پاسپورٹ ایپ کو بھی اپگریڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 16 سال میں محکمہ پاسپورٹس نے مجموعی طور پر 295.7 بلین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے جبکہ گزشتہ دو سال میں رقم دوگنی یعنی 40 بلین روپے سالانہ حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی۔

پاسپورٹ سے متعلق خبریں

محکمہ کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں 53 پاکستان سیٹیزن شپ سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، ادارے نے 4 ہزار 447 ری نانسی ایشن سرٹیفکیٹس اور ایک نیچرلائزیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور جدید سیکورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے، ملک بھر میں 32 نئے پاسپورٹس کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ تمام صوبائی اسمبلیوں اور بار کونسلز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی۔

مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں 24/7 پاسپورٹس فراہمی کی سہولت فراہم کی گئی، پاسپورٹس کی بروقت پرنٹنگ کے لیے 10 جدید پاسپورٹ پرنٹرز اور 6 لیمنٹرز کی خریداری کی گئی۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پاسپورٹ دفاتر کی بلڈنگز کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارات میں تبدیل کیا گیا، محکمہ کی جانب سے پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ پر 73 ہزار 700 شکایات کو نمٹایا گیا، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ پاسپورٹس کو جدید تقاضوں پر استوار کیا گیا، شہریوں کو بروقت اور محفوظ پاسپورٹس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر 24/7 خدمات فراہمی ممکن بنائی گئی، محکمہ پاسپورٹس دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کو جدید تقاضوں پر آسان سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔