لاہور: ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے اختلافات کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سمیع اسلم کا کہنا ہے ذاتی وجوہات کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند روز تک والدہ کا آپریشن متوقع ہے، بائیو سیکیور ببل کے باعث بار بار آجا نہیں سکتا۔
سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ کوچ سمیت کسی سے کوئی اختلاف نہیں، قائد اعظم ٹرافی سے قبل ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔
سمیع اسلم کا کیس زرا مختلف ہے کیونکہ یہ ساؤتھ پنجاب کے کپتان تھے اور جب مینیجمنٹ سے تعلقات کشیدہ ہوئے تو انکو بہت عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود نا انگلستان کے دورہ کے لیئے منتخب کیا گیا اور نا ہی ساؤتھ پنجاب نے اس دفعہ اپنی ٹیم میں رکھا. 864 رنز 78.55 ایوریج 4 سینچریز شامل۔
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) September 19, 2020
سمیع اسلم کی اختلافات کی خبروں پر سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ سمیع اسلم کا کیس زرا مختلف ہے کیونکہ یہ ساؤتھ پنجاب کے کپتان تھے اور جب مینیجمنٹ سے تعلقات کشیدہ ہوئے تو انکو بہت عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود نا انگلستان کے دورہ کے لیئے منتخب کیا گیا اور نا ہی ساؤتھ پنجاب نے اس دفعہ اپنی ٹیم میں رکھا۔