امریکی اسسٹنٹ سکریٹری نے افغان مہاجرین کی آبادکاری کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ نے 4 تا 6 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کیا اور اہل افغان مہاجرین کی امریکامیں آباد کاری کےعزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا میں آبادکاری کیلئے اہل افغان شہریوں کی تیزی سے منتقلی پر بات کی ہے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنےکی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا مدد کےلیے اداروں کی بھرپور کو ششوں کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ سیکرٹری نےافغان پناہ گزینوں سے ملاقات اور خدشات سنے، ویزا کی کارروائی کو تیز کرنے کیلئے ممکنہ آپشنز کو فعال کرتے رہتے ہیں۔