پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کے اخراج کی درخواست کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کے اخراج کی درخواست کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
مقدمات کے اخراج کی درخواست کی سماعت پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آج بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لارجر بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔
عدالت نے مقدمات کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔