پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں دوریاں ختم، اہم پیش رفت

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے رابطے کرنے پر پی پی وفد نے پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی شہبازشریف کےکل کےعشایئےمیں شریک ہوگی۔ شہبازشریف نےپی ڈی ایم کی تمام ‏جماعتوں کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

عشائیے میں پیپلزپارٹی وفد کی سربراہی یوسف رضاگیلانی کریں گے جب کہ وفدمیں راجاپرویز ‏اشرف، شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ شامل ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کا وفد بلاول بھٹو کی ہدایت پر عشائیے میں شرکت کر رہا ہے۔ پی پی نے شہبازشریف کو ‏عشائیے میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

سینیٹ انتخابات میں متفقہ امیدوار کے فیصلے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں شدید ‏اختلافات ہوئے تھے اور اتحاد کے مرکزی رہنما شاہد قاخان عباسی نے پالیسی کے برخلاف ووٹ ‏دینے پر پی پی کو شوکاذ نوٹس جاری کیا۔

شوکاذ کے معاملے پر پی پی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تاہم اب ‏اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی رہائی کے بعد صورتحال تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔