لہسن ایسی جڑی بوٹی نما سبزی ہے جو انسانی جسم پر ہونے والے بیماری کے کسی بھی حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر اسے خالی پیٹ کھایا لیا جائے تو قوت مدافعت اور بڑھ جاتی ہے۔
ویسے تو لہسن پاکستان میں پکنے والے تقریباً سبھی کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ اس جڑی بوٹی نما سبزی کے استعمال سے صحت پر پڑنے والے فوائد سے آگاہ ہیں؟
لہسن قدرتی طور پر ایک اینٹی بائیوٹک ہے جسے اگر صبح نہار منہ کھالیا جائے تو اس سے اچھا قدرتی علاج کوئی نہیں چلیے آپ کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے مندرجہ ذیل طبی فوائد بتاتے ہیں۔
پہلا : کھانسی کےلیے مفید
اس قدرتی اینٹی بائیوٹیک جڑی بوٹی میں موجود عناصر کھانسی کےلیے کافی مفید اور بہترین علاج ہیں جبکہ یہ ایسے جراثیم کا خاتمہ بھی کرتا ہے جو غذا کو ہضم کرنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
دوسرا : چربی کم کرنے میں مفید
اگر آپ لہسن کا نہار منہ یا خالی پیٹ استعمال کرتے ہیں تو یہ جسم میں موجود فاضل چربی کو کھٹانے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ خون کو بھی پتلا کرتا ہے جو کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں خاصا مددگار ہے۔
تیسرا : جگر اور مثانے کےلیے مفید
صبح کے وقت خالی معدے میں لہسن کے چند دانوں کا جانا بلند فشار خون کو نارمل کرنے میں معاون ہوتا ہے جبکہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کےلیے بہترین ہوتا ہے۔
چوتھا : بھوک بہتر بنانا
لہسن ایسی شہ ہے جو اعصابی نظام کو مزید قوی کرتا ہے اورہاضمے کے عمل کو مضبوط بناتا ہے جبکہ صبح خالی پیٹ کھالیا جائے تو یہ پیٹ میں ہونے والی خرابیوں کےلیے بھی بہت مفید ہے باالخصوص اگر آپ کو بار بار حاجت ہوتی ہے تو نہار منہ لہسن کا استعمال بہت بہترین ہے۔