ایمرجنسی روم میں چپل پہننے سے منع کرنے پر ڈاکٹر کی پٹائی، ویڈیو وائرل

ایمرجنسی روم میں چپل پہننے سے منع کرنے پر ڈاکٹر کی پٹائی، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست گجرات کے ایک اسپتال میں مریضہ کے اہل خانہ کی جانب سے ڈاکٹر کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹر کو اُس وقت مارا پیٹا گیا جب انہوں نے مریضہ کے اہل خانہ کو ایمرجنسی روم میں چپل پہننے سے منع کیا۔ مریضہ کو سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔

ایمرجنسی روم کے اندر موجود سی سی ٹی وی پر ریکارڈ کی گئی فوٹیج میں چند مردوں کو بستر لیٹی خاتون کے پاس کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جے دیپ سنگھ گوہل نے کمرے میں داخل ہوتے ہیں مریضہ کے اہل خانہ کے چپل پہننے پر اعتراض اٹھایا اور انہیں ہدایت کہ وہ چپل کو روم سے باہر اتار کر آئیں۔

اس پر ڈاکٹر اور مریضہ کے اہل خانہ کے درمیان پہلے تو شدید تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ فوٹیج میں ملزمان کو ڈاکٹر پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کمرے میں موجود نرسنگ اسٹاف نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔

جھگڑے کے باعث کمرے میں موجود ادویات اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔

اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 115 (2)، 352، 351 (3) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔