بھارت میں ڈاکٹروں نے بال کھانے کی عادی خاتون کے پیٹ سے سرجری کے ذریعے ڈھائی کالو وزنی بال نکال دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے چترکوٹ ضلع میں ڈاکٹروں نے حمل کے دوران بال کھانے کی عادی خاتون کے پیٹ سے سرجری کے ذریعے ڈھائی کلو بال نکالے۔
25 سالہ خاتون کو حاملہ ہونے پر بال کھانے کی عجیب و غریب عادت پڑ گئی تھی، وہ اپنے بالوں کے ساتھ ساتھ اردگرد موجود دوسروں کے بال بھی کھاتی تھی۔
بچے کی پیدائش کے بعد خاتون نے بال کھانا بند کردیا تھا لیکن اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا، وہ کچھ بھی کھانے کے قابل نہیں رہی اور اسے مسلسل الٹٓیاں ہونے لگیں۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے اہلخانہ اسے قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن ابتدائی طور پر دی گئی دوائیوں سے کوئی آرام نہیں آیا، بعدازاں اسے چترکوٹ کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر پیٹ میں درد کی وجہ جان کر حیران رہ گئے۔
ڈاکٹر نرملا کے مطابق خاتون کے پیٹ سے 45 منٹ کے آپریشن کے بعد ڈھائی کلو بالوں کا گچھا نکالا گیا ایسی حالت میں خاتون کی موت بھی ہوسکتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھی جس میں کوئی بار بار بال کھاتا ہے، یہ ایک سنگین حالت جو صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔