کتے نے اپنی ویڈیو دیکھ کر کیسا ردعمل دیا؟ صارفین بے اختیار ہنس پڑے

کتے

گھروں میں زیادہ تر پالے جانے والے جانوروں میں کتا خاص اہمیت کا حامل ہے اس کی سب سے بڑی وجہ اس کی وفاداری اور اپنے مالکان سے جلدی مانوس ہوجانا ہے۔

پالے جانے والے کتوں میں کچھ انتہائی خطرناک اور دیکھنے میں خونخوار ہوتے ہیں لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو انسانوں کو اپنی معصوم حرکات سے محظوظ کرتے رہتے ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے صارفین خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کتے کے ردعمل پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر میں پالتو کتا بڑی سی ٹیلی وژن اسکرین پر ایک ڈاگ گیمز شو کی فوٹیج دیکھ رہا ہے جس میں لوگ اپنے تربیت یافتہ کتوں کے کرتب دکھا کر جاضرین کی داد وصول کرتے ہیں۔

یہ کتا بھی ان ہی تربیت یافتہ کتوں میں سے ہے جس نے ایک مقابلے میں شرکت کی اور کامیاب بھی رہا، اپنی ہی جیت کی ویڈیو دیکھ کر وہ خود پر بھی قابو نہ رکھ سکا اور خوشی کے عالم میں جذباتی انداز میں اچھلنا شروع کردیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ٹیلی ویژن دیکھ کر کتے کو یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ کوئی اور نہیں خود ہی ہے، یا وہ اپنے جیسا نظر آنے والے کسی اور کتے کو دیکھ کر ہی اچھل کود کررہا ہے لکین مجموعی طور پر یہ بہت پیاری ویڈیو ہے۔