پاکستان آنے والے کورونا مریضوں کی نشاندہی اب کتے کریں گے

نیو اسلام آبادایئرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں کے استعمال کا آغاز کر دیا گیا جو باہر سے آنے ‏والےکورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سراغ رساں کتوں سےمدد لینے کافیصلہ آزمائشی بنیاد پر کیا گیا ہے، پاک فوج ‏نےایئرپورٹ انتظامیہ کوتربیت یافتہ کتےفراہم کیےہیں اور اسلام آبادایئرپورٹ انتظامیہ اےسی سی ‏کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔

وزارت صحت کی4رکنی ٹیم اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات کردی گئی ہے ۔ وزارت صحت کی ٹیم ‏مشتبہ مسافر سے کورونا ٹیسٹ کیلئےنمونہ لےگی۔ ایئرپورٹ پر وزارت صحت کی ٹیم 2شفٹس میں ‏تعینات رہےگی۔

دوسری جانب جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات کا سول ایوی ایشن اتھارٹی ‏نے ‏نوٹس لے لیا۔ ‏

پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سول ایو ی ایشن ‏کا ‏کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے جعلی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا ایسے ‏‏مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔

سی اے اے کے مطابق ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی ‏‏کوششوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ ‏‏کرائیں۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ درست کیوآرکوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں ‏‏کی جائے گی اور رپورٹ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں ‏‏رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں۔

سی اےاے نے کہا ہے کہ تمام ایئرلائینز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں، سول ایوی ایشن ‏‏کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز،اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمہ داری ہے۔