امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ڈالر مہنگا

انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے تجارتی سیشن میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 84پیسے بڑھ گئی۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 16 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287.54 روپے سے بڑھ کر 289.38 روپے ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے، یورو کی قیمت 317 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 370 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 292.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ پیر کے روز پاکستانی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 287.54پر توازن برقرار رکھنے کے لیے مسسل گرواٹ کا سامنا کیا تھا، ماہرین نے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ مارکیٹ میں طلب اور رسد کے دباؤ کو قرار دیا ہے۔