امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر25پیسے کمی سے284روپے75پیسے میں فروخت ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر25 پیسے سستا ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/pnuj60fyol#SBPExchangeRate pic.twitter.com/lLPdpmSUWf
— SBP (@StateBank_Pak) December 8, 2023
مرکری کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 87 پیسے ہے۔ گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 12 پیسے تھا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے۔