اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو بڑا جھٹکا، روپے کی قدر مستحکم

امریکی ڈالر

کراچی : پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میں کچھ ٹھہراؤ آیا ہے جس کے نتیجے میں روپے کی قدر معمولی مستحکم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 04 پیسے سستا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت287 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 22 پیسے ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 روپے سستا ہوکر 292 روپے پر بند ہوا جبکہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 287.52 روپے پر فروخت کیا۔