کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار پھر آگے نکل گیا، انٹربینک میں مسلسل دوسرے روز قیمت مزید بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے بڑھ کر 285 روپے 47پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدا دو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً 26 روپے کا فرق دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ڈالر کا بھاؤ رواں مئی کے مہینے میں 1.63 روپے مہنگا ہوا ہے، مئی میں انٹربینک میں ڈالر 15.34روپے کے بینڈ میں رہا۔
انٹربینک میں 11 مئی کو ڈالر کی قیمت 298.93 بلند ترین رہی اور 5 مئی کو ڈالر کی قیمت 283.59روپے کم ترین رہی۔