کراچی: پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اسٹینڈ بائے معاہدے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 86 پیسے مہنگا ہو کر 295.78 روپے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 302 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 296.38 روپے تک میں فروخت کیا گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوا تھا۔
نگراں حکومت کے صرف 2 روز میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور پر 7.5 روپے مہنگا ہوا۔