کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا۔
بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلیے ڈالر 285 روپے 10 پیسے پر فروخت کیا گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہو کر 285 روپے پر فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ پانچ ستمبر سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 22 روپے 42 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 43 روپے سستا ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 4 پیسے کم ہوئی تھی۔
رواں ہفتے دو کاروباری ایام میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 2 پیسے کم ہوا اور انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح سے ڈالر کا بھاؤ 21 روپے 38 پیسے کم ہو چکا۔