ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ڈالر آج مزید مہنگا ہوگیا، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں7 روپے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی  قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان تیزرفتاری سے مسلسل جاری ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر7روپے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر262روپے سےبڑھ کر269روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

زرمبادلہ بحران پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ شرائط پوری کرکے آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے نتائج زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں نظر آگئے، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24.39روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ ریشنلائزیشن پالیسی کے پہلے اقدام کے طور پر ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز پر منحصر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو7.50 روپے مہنگا ہوکر286.50روپے، برطانوی پاؤنڈ روپے مہنگا 5 روپے مہنگا ہوکر 326روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم1 روپے مہنگا ہو کر73 روپے پر اور سعودی ریال90 پیسے مہنگا ہوکر 71روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔