پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک چیمپئنز ٹورنامنٹس کے لیے پانچ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ناموں کا بطور مینٹور اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی بہتری اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے گزشتہ دنوں ڈومیسٹک سطح پر چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان کیا تھا اور چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے لیے پانچ مینٹوز کا اعلان کر دیا ہے۔
ان مینٹوز میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور شعیب ملک شامل ہیں۔ ان مینٹوز کا پہلا اسائنمنٹ چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا۔
View this post on Instagram
چیمپئنز ون ڈے کپ بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد آئندہ ماہ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے جاری بیان کے مطابق ملک کے بہترین کرکٹرز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کرینگے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈومیسٹک سیزن 25-2024 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں فارمیٹس میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور فرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔ اس کے ذریعے 150 کھلاڑیوں کا پول بنایا جائے گا۔
https://urdu.arynews.tv/pcb-announces-three-new-champions-tournaments-in-domestic-cricket/