سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میٹا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ 6 جنوری 2021 کو اقتدار جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد سابق صدر پر سوشل میڈیا کمپنی نے پابندی عائد کی تھی۔
میلانیا اور ٹرمپ میں طے معاہدہ منظر عام پر آگیا
سابق صدر پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بیانات سے اپنے حامیوں کو اکسا رہے ہیں۔
میٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن سے قبل مزید نگرانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ پلٹ فارم پر سب کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم سمجھے ہیں کہ امریکی عوام کو اپنے نامزد امیدواروں کو سننے کا حق ہونا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ ریپبلکن کنونشن سمیت دیگر پارٹی کنونشن جلد منعقد ہونے جا رہے ہیں جہاں امریکی صدرکیلیے امیدواروں کو باضابطہ طور پر نامزد کیا جائے گا۔
میٹا نے کہا کہ پلیٹ فارم پر ان امیدواروں کو بھی وہی آزادی میسر ہوگی جو دیگر صارفین کو ہے۔