آج کل ہر کوئی ماہر بنا دوسروں کو مشورے دیتا ہے ایسے ہی لوگوں کو لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بڑی نصیحت کی ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالات کے جوابات دیے۔ اسی دوران ایک سوال سوشل میڈیا پر غیر ضروری مشورے دیے جانے کے حوالے سے بھی ہوا۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر غیر ضروری مشورے دینے والے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم دوسروں کو نصیحتیں کرنا بند کریں کیونکہ یہ دیکھ کر بہت عجیب لگتا ہے کہ ایسے لوگ دنیا کے کامیاب اور مشہور لوگوں کو مشورے دے رہے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر بمشکل دو فالورز ہوتے ہیں۔
سوئنگ کے سلطان نے یہ بھی کہا کہ منفی تبصروں اور مشوروں سے مایوسی پھیلانے کے بجائے خوشی اور مثبت سوچ کو اپنائیں اور معاشرے میں پھیلائیں، جو آپ کو پسند بھی نہ ہو، اس کے لیے بھی مثبت سوچیں اور بات کریں کیونکہ یہ عمل آپ کو خود اندرونی طور پر سکون فراہم کرے گا۔