گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع

ووٹرز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق ‏کے عمل کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ افسران کی تعیناتی اور ‏حدود بتائی گئی ہے۔

ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی عمل 7 نومبر سے شروع ہوگا اور گھر گھر تصدیق مشق میں متوفی افراد کو ووٹرز ‏فہرستوں سے نکالا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہےجو کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے ‏بعد متوقع ہیں۔

سندھ میں حلقہ بندیوں پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی کے بعد سندھ میں نئی حلقہ ‏بندیوں پر کام شروع ہوگا۔