پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے پہلے روز مندی رہی۔
ملک کی مجموعی صورتحال مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے باعث مقامی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔
پیر کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 1141 پوائنٹس کی شدید مندی کا شکار ہو گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 78 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
منفی رجحان کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 77 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ کراچی: 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 259 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 49 کروڑ 29 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,330 جبکہ کم ترین سطح 76,943 پوائنٹس رہی ۔