مشرقی افریقی ملک یوگینڈا میں باغیوں نے اسکول کو خون میں نہلا دیا۔ خوفناک حملے میں طالبعلموں سمیت 40 افراد کی جان لے لی۔
مقامی میئر اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی یوگنڈا کے ایمپونڈوے قصبے میں ایک اسکول پر ہونے والے مہلک حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 40 ہو گئی جب کہ کئی افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
میئر نے ہفتے کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ متاثرین میں طلباء، ایک گارڈ اور مقامی کمیونٹی کے دو افراد شامل ہیں جنہیں اسکول کے باہر ہلاک کیا گیا۔
میئر ماپوزے کا کہنا ہے کہ کہا کہ جب باغیوں نے ایک ہاسٹل کو آگ لگائی تو کچھ طالب علموں جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگائی اس دوارن حملہ آوروں نے فائرنگ اور چاقو کے وار سے طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
فوج کے ترجمان فیلکس کولائیگی نے مرنے والوں کی تعداد 37 بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ افراد زخمی اور چھ دیگر اغوا ہوئے ہیں۔
پولیس نے قبل ازیں الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (ADF) کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جو مشرقی DRC میں واقع یوگنڈا کا ایک گروپ ہے جس نے داعش (ISIS) گروپ سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 25 لاشیں برآمد کی گئی تھیں اور آٹھ متاثرین، جن کی حالت نازک تھی کو بویرا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔