درجنوں بھارتی ووٹ ڈالنے کے بعد حج کے لیے روانہ

بھارت میں درجنوں مسلمان شہری لوک سبھا الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کا مرحلہ وار شیڈول کسی حد تک حج شیڈول سے متصادم ہے جس کے باعث کئی مسلمانوں کے حج ادائیگی کی وجہ سے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے محروم رہنے کی خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن کئی عازمین حج نے اس فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے قبل پیر کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے عازمین حج نے سعودی عرب روانگی سے قبل پیر کا اپنا ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا اس کے لیے لوگ دور دراز علاقوں کے رہنے والوخ کو امیگریشن کے لیے وقت کی تنگی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پیر کے روز حیدرآباد دکن سے تین حج پروزایں روانہ ہوئیں جن کے ذریعے تلنگانہ کے شہری حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق عازمین کو اپنی طے شدہ پرواز سے 8 گھنٹے پہلے حج ہاؤس میں رپورٹ کرنا تھا جب کہ بہت سے عازمین کو ریاست کے مختلف حصوں سے حیدرآباد پہنچنے کے لیے پانچ سے سات گھنٹے لگے۔ عازمین نے وقت کی تنگی کے باعث صبح اول وقت میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے بعد انہوں نے ایئرپورٹ کا رخ کیا۔

خاتون عازم حج کا دوران سفر انتقال

واضح رہے کہ رواں سال بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار 25 عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جن میں سے 8239 عازمین کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ عازمین کے لیے پولنگ کے تین مراحل کے بعد پروازوں کا آغاز ہوا ہے۔