لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پی ٹی آئی میں بڑے سیانے آدمی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی، انہوں نے کہا کہ عارف علوی ایسی باتیں کرتے ہیں جو پاکستان کے مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی بڑی سوچ رکھنے والے انسان ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر تو الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر کہہ رہا ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی ہیں۔
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کو 25 تاریخ ضرور یاد کرائیں گے، 25تاریخ کو انہوں نے جو کچھ کیا شریف کے پورے ٹبرکو یاد کرائیں گے، انہیں پنجاب کے پورے شہروں کے جیلوں کی سیر کرائیں گے۔