کراچی: ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہناہے کہ موجودہ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ جلد ازجلد شفاف الیکشن ہیں، فوری صاف و شفاف الیکشن ہوجائیں تو گرد بیٹھ جائے گی۔
پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے اتنے برے حالات نہیں دیکھے، وقت پر فیصلہ نہ کرنے وجہ سے چیزیں خراب ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں ڈالر 240روپے تک گیا جس میں بینک ملوث تھے، اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کے معاملے پر بینکوں کو سزا دیں گے، دو ڈھائی ماہ گزر گئے بینکوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔
ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں بھی اسی طرح کا معاملہ ہوا تھا وہاں سخت لیا گیا تھا جبکہ پاکستان میں چیزوں کو خراب کیا گیا اور تماشا دیکھا جارہا ہے۔
ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو تو معیشت کا پہیہ جام ہونے لگتا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لائن آف ایکشن دینا ہوگا،
ماہر معاشیات نے بھی ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتخابات کی تاریخ آجائے تو ایک طرح سے سمت کا پتہ چل جائے گا، سیاسی بے یقینی میں سمت کا تعین ہوجائے تو معیشت خودبخود بہتر ہونے لگ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ جلد ازجلد شفاف الیکشن ہیں،فوری صاف و شفاف الیکشن ہوجائیں تو گرد بیٹھ جائے گی اور ملک میں کاروباری ماحول بہتر کریں گے تب ہی سرمایہ کار آئیں گے۔
ڈاکٹراشفاق حسن نے مشورہ دیا کہ موجودہ صورتحال میں سب سےپہلےقوم سےخطاب کرناچاہیے، قوم سےخطاب میں اسمبلی توڑنےکااعلان کرناچاہیے، نگراں حکومت کاقیام اورنئےانتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چیمبرزسےملاقات کرکےاعتماد میں لیناچاہیے،بڑےتاجروں کواعتماددلاکرانہیں کاروبارکرنےکی ترغیب دینی چاہیے کیونکہ اندھےکوبھی نظرآرہاہےکہ عام انتخابات کےعلاوہ دوسراراستہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں جتنی تاخیرکریں گےملک کانقصان ہوگا خداکےواسطے2جون کو بجٹ پیش کریں اور8جون کومنظورکراکراسمبلی تحلیل کریں۔