کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے پاناما کے فیصلے کو اپنی بد دعا قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس کافیصلہ مکافات عمل اور میری بدعا کا نتیجہ ہے، میں نے حکومت اور چوہدری نثار کو بد دعا دی تھی، میرے کیس کو چوہدری نثار مانیٹر کررہے تھے اور ان کے کیس کو سپریم کورٹ جج مانیٹرکر رہا ہے۔
ڈاکٹر عاصم نے کہا پاناماکیس کافیصلہ مکافتِ عمل ہے، ہمیں تو پہلے ہی پتہ تھا یہ چور ہیں، مجھ سمیت کئی لوگوں پرجعلی مقدمات بنے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ، مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، ہمیں اداروں کی عزت کرنی چاہئے، ن لیگ والے نہ اسٹیبلشمنٹ کی عزت کررہے ہیں نہ اداروں کی۔
نیب کونوازشریف کی کرپشن کاپتاتھا پھربھی کیس کیوں نہیں بنائے؟ نوازشریف نے حکومتی مشینری ذات کےلئے استعمال کی، بیرون ملک میری کوئی جائیداد یا فلیٹ نہیں، باہر گیا تو واپس آﺅں گا، ہم نے اصولوں کیلئے لڑنا ہے۔