انسانی حقوق کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، فروغ نسیم

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کا قتل عام ہورہا ہے، کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے۔

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارت علی الاعلان مقبوضہ کشمیر میں عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت سب کے سامنے ہے، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لے کر چل رہا ہے۔