پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، مرکزی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، مرکزی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

ملک امین اسلم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر محمد امجد پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تباہی کا سبب بننے والی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھائی گئی، سب کو سمجھانے کی کوشش کی محاذ آرائی نہ کریں، 3 سے 4 لوگ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو روز اکساتے ہیں اور غلط فیصلے کرواتے ہیں، پارٹی قیادت کو سمجھایا کہ ایسے عوام ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوں گی۔

ڈاکٹر امجد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

قبل ازیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ملک امین اسلم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ وہ پی ٹی آئی دور حکومت میں بلین ٹری پروجیکٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجنڈے کا ساتھ تھا نہ ہوں اور نہ بن سکتا ہوں، فیصلہ کیا پارٹی چھوڑ رہا ہوں، مجھ پر کسی چیز کا دباؤ نہیں ہے، پی ٹی آئی کو 13 سال پہلے جوائن کیا تھا، کرپشن کے خاتمے اور ملکی ترقی کے ایجنڈے پر پی ٹی آئی جوائن کی، عمران خان نے ہمیشہ عزت دی اور گرین ایجنڈے کی حوصلہ افزائی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ایڈیشنل سیکریٹری پی ٹی آئی عامر کیانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر کیانی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے مجھے ذاتی طور پر تکلیف پہنچائی ہے، میرا خاندان فوج سے تعلق رکھتا ہے۔