چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کو واجب القتل قرار دینا غیرشرعی اور غیرقانونی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ کفر کے فتوؤں، واجب القتل قرار دینے کی روش اسلامی اصولوں سےہم آہنگ نہیں، کسی فرد، گروہ یا جتھےکو خود عدالت لگانے کی شرعاً، قانوناً اجازت نہیں۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ قتل کرنے کی دھمکی دینا قرآن و سنت کی واضح تعلیمات سےمتصادم ہے فیصلہ صادر کرنا عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل کا یہ بیان ٹی ایل پی کے نائب صدر کی جانب سے چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد آیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/cjp-isa-threat-tlp-deputy-amir-arrested/
چیف جسٹس کو دھمکی دینے والے ٹی ایل پی کےنائب امیرظہیرالحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا،ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز کا سر لانے والے کو 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔
ظہیرالحسن شاہ کیخلاف چیف جسٹس کودھمکی دینےپرتھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمہ درج ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں عدلیہ کودھمکی اور کارسرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔