پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مسجد اقصیٰ کے امام کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے امام نے بطورامت مسلمہ کے لیڈرعمران خان کوخط لکھا۔
شہباز گل نے مزید لکھا کہ مسجد اقصیٰ کے امام نے عمران خان کو لکھے گئے خط کے ذریعے مبارکباد دی۔ ان کے اقدامات کی تعریف کی اور دعا دی۔
عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور مسجد اقصیٰ کے امام نے اس حیثیت سے انہیں خط لکھا، مبارکباد ، تعریف اور دعا دی
اوہو، آپ تو وہی ہیں جنہیں امپورٹڈ حکومت نے اسرائیل بھیجا تھا؟
آپ کا غصہ اور مالکوں کو شکایت لگانا بنتا ہے pic.twitter.com/BQXYIIw8RE— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 26, 2022
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ سعید الصبری نے عمران خان کو ایک خط لکھا ہے۔ اس کی تصدیق شیخ عکرمہ نے خود غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی ہے۔
انھوں نے خط میں لکھا ہم بیت المقدس میں ہیں لیکن ہمارے دل آپ کے اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ کے امام کا عمران خان کو خط
امام مسجد اقصیٰ نے عمران خان کو خط میں ایک بار پھر دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے، مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے۔