لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے بعد پیپلز پارٹی کی ایک اورشرمناک حرکت سامنے آگئی ،اب زکوۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کیک، ناشتے کے بل، صدقے کے بکرے اور بلاول کےہوائی ٹکٹ کی جعلی اکاؤنٹس سےادائیگی کےبعدپیپلز پارٹی کی ایک اورشرمناک حرکت سامنے آگئی ،اب زکوۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگا۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بینک کو سیاسی کارکنوں اور جیالوں کے زکوۃ کارڈز بلاک کرنے اور بائیومیٹرک تصدیق کا بھی حکم دیا۔
سالگرہ کے کیک،ناشتے کے بل،صدقے کے بکرے اور بلاول کے ہوائی ٹکٹ جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کے بعد پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت
"زکوٰۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال”
سندھ ہائی کورٹ کا سندھ بنک کو تمام سیاسی کارکنوں،جیالوں کے زکوٰۃ کارڈز کو بلاک اور بائیو میٹرک تصدیق کاحکم
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 25, 2021
گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے غریب نادار اور مستحق شہریوں کےلیے مختص زکوٰۃ کی رقم کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔
جس پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مقاصد کےلیے کام کرنا ہے تو بجٹ میں حکومت کوئی اسکیم متعارف کرائے لیکن حکومت زکوٰۃ کی رقم سیاسی مقاصد کےلئے ہرگز استعمال نہیں کرسکتی۔