کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش میں 129 قیدی ہلاک

جمہوریہ کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 قیدی ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق ملک کے سب سے بڑے مکالا سینٹرل جیل میں 24 قیدی پولیس فائرنگ سےمارے گئے جب کہ دیگر قیدی فائرنگ کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نےخواتین سے زیادتی بھی کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ مکالا جیل میں 1500قیدیوں کی گنجائش لیکن 12ہزار سے زائد قیدی رکھےگئے ہیں۔

منگل کو علی الصبح ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں وزیر داخلہ شبانی لوکو نے کہا کہ قیدیوں نے پیر کے روز بریک آؤٹ کرنے کی کوشش کی، آگ لگنے سے عمارت کی انتظامی عمارتوں بشمول انفرمری میں آگ لگ گئی۔

لوکو نے کہا کہ وہ دفاعی اور سیکورٹی سروسز کے ساتھ ایک "ایمرجنسی” میٹنگ کر رہے ہیں تاہم حالات قابو میں ہیں اور امن بحال ہو گیا ہے۔