کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور ہلاک

بھارتی ریاست یوپی میں گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی کے شہر نوئیڈا میں کار میں آگ لگنے سے ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگیا، افسوسناک واقعہ صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

گاڑی کے رجسٹریشن سے ڈرائیور کی شناخت کرکے اس کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ فیس -3 علاقے کے تحت سیکٹر-59 میٹرو اسٹیشن کے نیچے یوٹرن لے رہی کار ٹویوٹا کرولا آلٹِس میں آگ  لگنے کی اطلاع ملی۔

تھانہ فیس -3 پولیس، ایف ایس ایس او کے ساتھ  فائر سروس یونٹ جائے حادثہ پر روانہ ہوئی۔ آگ کو پوری طرح سے بجھا دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا ئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت  ہوگئی۔