راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کے وقار اور پاک افغان تعلقات کے خلاف ہیں، پاک فوج مصدقہ اطلاعات پر خود بھی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، سپہ سالار کو پاک افغان سرحد کی صورتحال اور موجوزہ آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے مطابق آرمی چیف کو جاری ترقیاتی کاموں اورمتاثرین کی بحالی سے متعلق آگاہ کیاگیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کہا کہ امریکی ڈرون حملے جاری تعاون اور ملکی وقار کے خلاف ہیں، پاک فوج مصدقہ اطلاعات پر خود موثر اقدامات کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ بہادر قبائلی بھائیوں کے تعاون سے پاک فوج کو آپریشن میں کامیابیاں حاصل ہوئی اور انہوں نے فورسز کے ساتھ بہت تعاون کیا، کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے پاک فوج اقدامات جاری رکھے گی۔
پڑھیں: کرم ایجنسی، امریکی ڈرون حملہ، 2 ہلاک، عمران خان کی مذمت
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، الزام تراشی کے بجائے اعتماد پر مبنی اقدامات کیے جانے چاہیے کیونکہ باہمی بات چیت سے ہی معاملات و مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اصلاحات کاعمل ضروری ہے، فوج ملک کو تمام برائیوں سے پاک کرنے کے لیے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ مشترکہ تعاون اور اعتماد ہی بہترین راستہ ہے۔
ویڈیو دیکھیں
COAS at Peshawar.”FATA Reforms essential. Our brave tribal brothers now to live a fearless & quality social life as citizens of Pak”, COAS. pic.twitter.com/g8qGo63nm7
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 14, 2017
یاد رہے گزشتہ روز کرم ایجنسی کے علاقے ہنگو میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے ایک کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی۔