روسی وزارتوں کے دفتر پر پھر ڈرون حملہ

روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین دنوں میں دوسری بار روسی وزارتوں کے ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ماسکو کے کاروباری ضلع میں واقع ایک بلند و بالا عمارت جس میں تین روسی حکومت کی وزارتوں کے دفاتر موجود ہیں پر پھر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

روس نے اس واقعے کو یوکرینی "دہشت گردانہ حملے” کی کوشش قرار دیا ہے۔

یوکرین کے ایک صدارتی مشیر نے کہا کہ ماسکو کو مزید ڈرون حملوں اور "مزید جنگ” کی توقع کرنی چاہیے۔

جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا اسے "IQ کوارٹر” کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں اقتصادی ترقی کی وزارت، ڈیجیٹل وزارت اور صنعت و تجارت کی وزارت واقع ہے۔

وزیر اقتصادیات کے مشیر دریا لیوچینکو نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اس وقت، ماہرین عمارت میں لوگوں کی حفاظت کے لیے نقصانات اور انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا۔

ماسکو مئی کے اوائل سے بارہا ڈرون حملوں کی زد میں آیا ہے جب کریملن کمپلیکس میں ایک عمارت کی چھت پر دو ڈرون فائر کیے گئے۔

گرچہ ان واقعات سے جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا ہے لیکن انھوں نے بڑے پیمانے پر بے چینی پیدا کی ہےاور کہا ہے کہ یوکرین میں روس کا "خصوصی فوجی آپریشن” منصوبے کے مطابق جاری ہے۔