لاہور : فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے 1 لاکھ 21 ہزارکی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا ، ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈرامہ رچایا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے 1 لاکھ 21 ہزارکی ڈکیتی کی اصل حقیقت سامنے آگئی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے بتایا کہ ڈلیوری بوئےہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈرامہ رچایا، فوٹیج کی مدد سے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
اخلاق اللہ نے کہا کہ ڈلیوری بوئے زین، محسن اور احسن پر مقدمہ درج کرلیا ہے ، بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جارہا تھا۔
ملزمان رشتہ دار ہیں اور چندروز قبل واردات کا منصبوبہ بنایا تھا تاہم نقدی ،2پستول اورموبائل فون برآمد کرلیے ہیں۔