کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں منشیات پیک کرکے گھر سے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ میں منشیات فروش خاتون کرن سویرا کی گھر میں منشیات پیک کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ویڈیو میں واضح طور پر منشیات فروش کرن کو باقاعدہ طور پر آئس پیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے متعدد گھروں میں ٹافیوں کی صورت میں منشیات پیک کرکے فروخت کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مومن آباد پولیس نے واقعے سے متعلق آنکھیں بند کررکھی ہیں اور منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مومن آباد بلوچ پاڑے میں بھی کھلے عام منشیات کا استعمال کیا جارہا ہے اور آواز اٹھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔