دبئی میں موسم سرما کی چھٹیاں منانے والوں کے لئے اہم اعلان

ابوظبی: دبئی میں موسم سرما کا کیمپنگ سیزن کب شروع ہوگا؟ حکام نے اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اٹھارہ اکتوبر دو ہزار بائیس سے موسم سرما کے لئے عارضی کیمپ کے اجازت ناموں کی درخواستیں وصول کرنا شروع کرنے جارہی ہے۔

العویرون میں کیمپنگ سیزن یکم نومبر دو ہزار بائیس سے شروع ہوگا اور اپریل 2023 کے آخر تک جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق دبئی پولیس، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز اور دبئی سول ڈیفنس کے تعاون سے دبئی میونسپلٹی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کیمپنگ سائٹس ضروری سامان سے آراستہ ہوں اور ساتھ ہی کیمپرز کے لیے صاف اور محفوظ مقامات ہوں۔Dubai announces winter camping season dates; opens permit applications

حکام کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کے خاطراسٹور مالکان کے لیے بھی کیمپرز کو مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے متعدد جگہیں مختص کی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کو بھی اپنے ملازمین کی خوشی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص جگہیں فراہم کی گئی ہیں۔

دبئی میونسپلٹی نے یہ بھی کہا کہ اجازت نامے کی درخواست کے ساتھ تمام مطلوبہ دستاویزات دبئی میونسپلٹی کی ویب سائٹ www.dm.gov.ae کے ذریعے جمع کرانی ہوں گی۔

اس کے علاوہ میونسپلٹی نے موسم سرما کے عارضی کیمپوں کا انتظام کرنے کے لیے ایک بہترین ٹیم کا اہتمام کیا ہے جو اجازت نامے کے مسائل سمیت تمام معاملات کی ذمہ دار ہوگی۔