کراچی میں علما اور مشائخ کے زیر اہتمام سیمینار ہوا جس میں علمائے کرام نے ملک کی ابتر معاشی صورتحال کے حوالے سے عوام سے بڑی اپیل کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں ملک کی سالمیت اور استحکام پاکستان کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں شریک علمائے کرام نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں عوام سے کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی نہ کرنے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے ڈٓالر اور غیر ملکی کرنسی جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔
سیمنار سے خطاب میں علامہ محمد عبداللہ غازی نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں سے نوازا ہے۔ یہ ہماری فوج کے جوان ہیں جو بلا خوف وخطر اپنے فرائض کو ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں۔
سیمنار سے پروفیسر شیخ محمد یونس، کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین،علامہ سید ظہیر عباس، علامہ مرزا یوسف حسین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔