ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ میں انسان اور خلائی مخلوق کل سے پردے پر ٹکرائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈیون پارٹ ٹو‘ کا ٹریلر دو ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جس میں سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور مناظر دکھائے گئے۔
فلم میں پال ایٹریڈس، چانی اور فریمین کے ساتھ متحد ہو کر اپنے خاندان کو تباہ کرنے والے سازشیوں کے خلاف بدلہ لینے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ اس میں انسان اور خلائی مخلوق کی جنگ ہوتی ہے اور فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ صحرائی سیارے پر کس کا راج ہوگا؟
اس کی ہدایت کاری کے فرائض ڈینس ویلینیو نے انجام دیے جبکہ ٹموتھی چالمیٹ، زندایا اور ربیکا فرگوسن اس کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
’ڈیون پارٹ ٹو‘ کو کل ریلیز کیا جائے گا۔