ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کے چرچے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم کی کہانی غیر قانونی امیگریشن پر مبنی ہے۔
شاہ رخ خان نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ سُپر اسٹار نے فلم کیلیے 28 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔ انہوں نے فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کیلیے 100 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا تھا۔
’ڈنکی‘ میں تاپسی پنو کو سُپر اسٹار کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا موقع ملا۔ اداکارہ نے اس پروجیکٹ کیلیے کُل 11 کروڑ روپے چارج کیے۔
View this post on Instagram
فلم میں وکی کوشل کو مختصر دورانیے کیلیے دکھایا گیا جس نے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔ وکی کوشل نے خصوصی شرکت کیلیے 12 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔
ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہ رخ خان کی دلکشی سے متاثر ہوں، جب وہ سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف ہوتے تو میں آنکھیں بند کر لیتا تھا، بعد میں میری اسسٹنٹ آ کر بتاتی تھی ’سر شوٹ ختم ہوگیا۔‘