’ڈنکی‘ کے ٹیزر کی ریلیز کیلیے شاندار تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

’ڈنکی‘ کے ٹیزر کی ریلیز کیلیے شاندار تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

ممبئی: رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کیلیے پُرجوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’ڈنکی‘ کا ٹیزر شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے تحفہ ہوگا جو سُپر اسٹار کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ٹیزر 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے دن ریلیز کیا جائے گا۔ صرف یہی نہیں بلکہ سُپر اسٹار اپنے مداحوں کیلیے ممبئی میں سالگرہ کی تقریب کا بھی انعقاد کریں گے جس میں ٹیزر دکھایا جائے گا۔

ٹیزر کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے یو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ ’ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔