درفشاں سلیم کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

درفشاں سلیم

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیلے رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘ اور بھڑاس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم نے ’مہک‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور، نعمان اعجاز، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، لائبہ خان، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر شامل تھے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ گلوکار عاطف اسلم میرے کرش تھے جب ان کی شادی ہوئی تو میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔