موت کسی کو خاموشی، تنہائی یا خالی کمرے میں نہ آئے، درفشاں سلیم کی دعا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے دعا کی ہے کہ موت کسی کو خاموشی، تنہائی یا خالی کمرے میں نہ آئے۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کی اصل خوبصورتی بڑے خوابوں یا شاندار کامیابیوں میں نہیں بلکہ ان چھوٹے، سادہ لمحات میں چھپی ہوتی ہے جنہیں ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

انہوں  نے خوشی کے درمیان آنے والے آنسوں، خاموشی میں چھپی محبت، یا کسی اپنے قریبی شخص کے ساتھ گزارے گئے لمحوں کو زندگی کی اصل خوبصورتی اور خوشیاں قرار دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ اکثر لوگ تنہائی میں صحیح وقت یا کسی بڑی کامیابی کے انتظار میں تنہا سانس لے کر زندگی گزار دیتے ہیں مگر زندگی کسی وقت کی پابند ہے، نہ کسی بڑے موقع کی، وہ لمحہ جو ابھی ہے، وہی زندگی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

درفشاں سلیم نے لکھا کہ موت جو شاید زندگی کا سب سے خاموش اور ناگہانی پہلو ہے، کسی اعلان کے بغیر آتی ہے۔ چاہے انسان نیند میں ہو، کھانے کی میز پر، کسی اپنے کو گلے لگاتے ہوئے، یا ایک عام دن میں جب آپ کوئی کھیل کھیل رہے ہوں، موت کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اسی لیے دعائیں کی جاتی ہیں کہ جب موت کا لمحہ آئے، تب جانے والا شخص تنہائی میں نہ ہو۔ اس کے گرد محبت کی فضا ہو، جانے پہچانے چہرے ہوں، وہ لوگ ہوں جو ان کے دل کو جانتے ہوں، اور وہ رشتے جو زندگی کو گھر بناتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ زندگی اور موت کے درمیان ایک اور اہم پہلو ذہنی سکون اور احساس کی نشاندہی کی گئی ہے، آج کے تیز رفتار، شور و غل سے بھرپور دور میں، یہ ضروری ہے کہ انسان خود کو تھوڑا تھامے، دوسروں کے درد کو محسوس کرے، اور نرمی کو اپنائے۔

درفشاں سلیم  نے اپنی پوسٹ میں حال ہی میں مردہ حالت میں پائی گئی حمیرا اصغر یا عائشہ خان کا ذکر نہیں کیا تاہم انہوں نے سب کے لیے دعا کی کہ کسی کی بھی موت تنہائی، خالی کمرے یا خاموشی میں نہ آئے۔