شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کے بیان پر عمران عباس کا ردعمل آگیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم کے بیان پر اداکار عمران عباس نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں سفید ساڑھی پہنے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ’ایہماندارانہ سوال، براہ کرم جواب دیں، یہ اتنا خوبصورت ہونا کیسا لگتا ہے؟ آپ کیسے دیکھتی ہیں؟
انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہترین فوٹو گرافر، بہترین میک اپ آرٹسٹ، کوئی بھی بہترین ٹیم بنا سکتا ہے۔’
اس پر اداکار عمران عباس نے درفشاں کی عاجزی کی تعریف کی اور لکھا کہ تم بہت ڈاؤن ٹو ارتھ ہو، واقعی آپ ہر اس لڑکی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو آپ کو دیکھتی ہے۔
درفشاں سلیم کو سوشل میڈیا مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا جانتی ہیں۔