سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے

سوات : خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 154 کلو میٹر تھی، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ محسوس ہوتے ہی علاقے کے عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئی اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی بڑے مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہی ہوئی۔